امریکی شہر نیو یارک میں لوگ سائے کے عکس کے فن کا مشاہدہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)
نیو یارک(شِنہوا)چین میں اعلیٰ سطح کے عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات میں سے ایک شہزادہ کونگ کے پیلس میوزیم کے عملے نے امریکہ کے اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر نیو یارک میٹروپولیٹن ایریا میں نئے چینی سال کی تقریبات کو نیا رنگ دیا۔
میوزیم کے عملے نے امریکہ میں چینی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے 5 ورکشاپس کی میزبانی کی جس میں نیو یارک سٹی اور اطراف کے علاقوں سے تقریباً 500 لوگ شریک ہوئے۔
ورکشاپس سائے کے عکس بنانے سے ہربل ساشے، چہرے پر میک اپ پینٹنگ،فرنیچر جوائنری اور گانٹھوں کی دستکاریوں تک وسیع سرگرمیوں پر مشتمل تھیں۔اس سے تمام عمر کے شرکا کو چینی روایات میں براہ راست مگن ہونے کا موقع ملا۔
اس کے علاوہ شرکاء یہاں ہتھ پنکھے تیار کرنے،نئے سال کی وڈ بلاک پرنٹنگ اور کاغذ کی کٹائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ فوری طور پراپنی مرضی کی خاندانی تصاویر بناکر یا خصوصی ڈاک ٹکٹ جمع کرسکتے ہیں۔
تقریبات میں شیر کا رقص،چینی روایتی ڈھول اور چینی روایتی رقص کائی وے بھی شامل تھا۔
شہزادہ کونگ کے پیلس میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو ہوائی لِن نے کہا کہ ان کا نیو یارک کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے لوگوں کو چینی روایات اور دستکاریاں پیش کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔
