بینک آف چائنہ ہانگ کانگ کی چیف اکانومسٹ ژونگ ہانگ، نےسال2025 کے حوالے سے چین کے معاشی امکانات کے بارے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔ شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا کہا؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
ژونگ ہانگ، بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) کی چیف اکانومسٹ ہیں۔ شِنہوا کو دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے چین کے معاشی مستقبل کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژونگ ہانگ، چیف اکانومسٹ، بینک آف چائنہ، ہانگ کانگ
’’ سال 2025 کی طرف دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ چین کی معاشی ترقی کا طویل مدتی مثبت رجحان مضبوط ہوتا جائے گا۔ مالیاتی و مانیٹری پالیسیوں پر مربوط عملدرآمد سے ترقی کو فروغ ملے گا اور نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس دوران جیسے جیسے نئے اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، معاشرے کے مختلف شعبوں میں چین کی معاشی ترقی پر اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) نے بھی سال 2025 میں چین کی معاشی ترقی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔‘‘
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
