اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: چینی  گاؤں میں نوجوان کاروباری خاتون کا دیہی ثقافت کا...

چینی شناخت: چینی  گاؤں میں نوجوان کاروباری خاتون کا دیہی ثقافت کا منصوبہ

یہ چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کی لو یوآن کاؤنٹی کا گاؤں ’’ ذولی‘‘ ہے۔ یہاں کی ایک نوجوان کاروباری خاتون لین لی رانگ، نےبی اینڈ بی، کے نام سے دیہی ثقافت کے ایک منصوبے کی داغ بیل ڈالی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لین وین یی، ڈپٹی میئر،، سونگ شان ٹاؤن، لو یوآن کاؤنٹی

تفصیلی خبر:

لین لی رانگ، ایک نوجوان کاروباری خاتون ہیں۔ وہ چین کے مشرقی شہر، فوژو کے گاؤں ’’ ذولی ‘‘ میں شی نسلی کمیونٹی کے ایک دیہی ثقافتی منصوبے کو چلا رہی ہیں۔ بیجنگ میں کئی سال گزارنے کے بعد فوژو، کی یہ رہائشی خاتون نئے خیالات لے کر واپس آئی ہیں۔ انہوں نے روایتی ثقافت اور سیاحت کے امتزاج سے ’بی اینڈ بی‘ کے ایک کاروبار کی بنیاد رکھی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لین لی رانگ، منیجر، ژوپو شی کورٹ یارڈ، لو یوآن کاؤنٹی

’’ میں بنیادی طور پر فوژوسے تعلق رکھتی ہوں۔ بیجنگ میں رہنے کے بعد میں یہاں واپس آگئی۔ دیہات کی زندگی ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ہے اور میں اس طرزِ زندگی کو بہت پسند کرتی ہوں۔ سال 2019 میں تبدیلی کی خواہش لے کر میں لو یوآن کاؤنٹی آئی اور اس منصوبے کو شروع کیا۔ ہماری زیادہ تر توجہ پارٹی سازی کے پروگرام، ٹیم سازی کی سرگرمیوں، کیٹرنگ اور بعض مشہور آن لائن تجربات پر مرکوز رہتی ہے۔‘‘

ژوپوشی صحن کا منصوبہ شی قوم کی ثقافت اور فطری خوب صورتی کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں ثقافتی تعلیم، فنون کی ورکشاپس، اور ماحولیاتی سیاحت کے مواقع پیش کئے جاتے ہیں۔اس منصوبے نے نوکریاں تخلیق کی ہیں اور آمدنی کو بڑھایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی گاؤیان، گاؤں ذولی کی رہائشی

’’ جب سے سہولتوں کی فراہمی مکمل ہوئی ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد ہمارے گاؤں آ رہی ہے۔ اس طرح ہمارے گاؤں کو متعدد فائدے اور روزگار کے مواقع ملے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لین لی رانگ، منیجر، ژوپو شی کورٹ یارڈ، لو یوآن کاؤنٹی

’’ ہم نے کچھ مقامی  شہریوں کو ملازمتیں دی ہیں۔ ہم مرغیاں، بطخیں، ہنس اور سبزیاں سب گاؤں سے خریدتے ہیں۔ ہم گاؤں والوں کو ان کی اگائی ہوئی پیداوار فروخت کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): لین وین یی، ڈپٹی میئر،، سونگ شان ٹاؤن، لو یوآن کاؤنٹی

’’ ذوپو شی صحن نہ صرف ذولی گاؤں کی ثقافت کا شناخت نامہ ہے بلکہ دیہاتی علاقے کو ایک نئی زندگی دینے کا ایک اہم محرک بھی ہے۔‘‘

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!