پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینغیر ملکی باشندے نئے چینی سال  کی تقریب میں چینی کھانوں کے...

غیر ملکی باشندے نئے چینی سال  کی تقریب میں چینی کھانوں کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے

غیر ملکی باشندوں اور چینی شہریوں کے لئے شین زین میں نئے چینی سال کی مناسبت سے    پروگرام منعقد کیا گیا۔اس تقریب میں مختلف قسم کی سرگرمیاں شامل تھیں جنہیں شرکاء نے بہت پسند کیا۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ریتا جمنیز، ہسپانوی باشندہ

’’نئے چینی سال کے حوالے سےکھانوں کے ذائقوں سے لطف اندوز    ہونے کے لئے اس   تقریب کا اہتمام  چینی اور غیر ملکی باشندوں کے لئے کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف غیر مادی ثقافتی تجربے کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ شاعری سیکھنا، چینی شکر والے سیب بنانا، لالٹین بنانا اور شیر کے رقص کا تجربہ  کرنا ہمیں حقیقی چینی نئے سال کا ذائقہ محسوس کراتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ریتا جمنیز اور لوائے

’’یہ بہت اچھا ہے۔ میں ہمیشہ سے شیر رقص کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتی ہوں اور آج مجھے حقیقت میں رقص کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3(چینی): وین ہیشنگ، شیر ڈانس کے ماہر

’’شیر کے تاثرات دیکھیں۔ یہ خوشی ہے، اس کا مطلب غصہ ہے، یہ غم کی علامت ہے اور یہ خوشی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ریتا جمنیز، ہسپانوی باشندہ

’’شاندار۔ یہ بہت بھاری ہے، آپ کی سوچ سے زیادہ بھاری۔ لیکن یہ اب بھی بہت پیارا ہے۔  آپ کی جگہ اگر میں ہوتی تو ضرور دیکھنے جاتی۔کوشش  جاری رکھیں!ایل آئی سی سی نے ہمیں غیر مادی ثقافتی ورثے کےمنصوبے  کا تجربہ کرنے کا موقع بھی دیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ5(چینی):ہی جونگ آنگ، گندم کے تنکے سے  پینٹنگ بنانے والی آرٹسٹ

"گندم کے تنکے کی پینٹنگز کی دنیا میں خوش آمدید۔ یہ ساری ماحول دوست پینٹنگز  گندم کے تنکے سے بنی ہیں۔ اس کی تاریخ  دو ہزار سال سے زائد پرانی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 6(انگریزی): ریتا جمنیز، ہسپانوی باشندہ

’’پہلے میں نے سوچا کہ میجن(گندم کے تنکے کی پینٹنگ) کو سونے جیسے سیال مادے سے رنگا گیا ہے لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ اصلی سونےکا رنگ ہے۔

گندم کے تنکے کی خوبصورت چمک استری کے فن سے حاصل  کی جاتی ہے۔اسپین میں ہمارے پاس گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور ہم اس فن کو اپنا کر ثقافتوں کو آپس میں جوڑ سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ7 (انگریزی): لوائے، شامی باشندہ

’’چینی دستکاری واقعی بہت شاندار ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): ریتا جمنیز، ہسپانوی باشندہ

’’میں 2004 کے اوائل میں اپنے خاندان کے ساتھ چین آئی اور شنگھائی، دالیان جیسے شہروں میں رہائش پذیر رہی ہوں۔چھ ماہ قبل میں نے جی بی اے(عظیم خلیجی علاقے) اور  شین زین کا دورہ بھی کیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی  دنیا بھر سے مزید دوست یہاں آئیں گے اور چین کے ترقی یافتہ مناظر سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ9(چینی): ریتا جمنیز، ہسپانوی باشندہ

’’آپ تمام کو بہار کا تہوار مبارک ہو!  نیا چینی  سال مبارک ہو!‘‘

شین زین، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!