اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی میڈیکل ٹیم کی کریباتی میں عمر رسیدہ افراد کے لئے مفت...

چینی میڈیکل ٹیم کی کریباتی میں عمر رسیدہ افراد کے لئے مفت طبی امداد کی  فراہمی

کریباتی کے دارالحکومت تاراوا میں عمر رسیدہ افراد کے لئے چین کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے مفت طبی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ڈاکٹروں نےمختلف نوعیت کی بیماریوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو رہنمائی فراہم کی۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

چین کی ایک میڈیکل ٹیم نے بدھ کے روز  کریباتی کے دارالحکومت تاراوا میں عمر رسیدہ افراد کے لئے مفت طبی سہولیات کی خدمات فراہم کی ہیں۔ چینی ڈاکٹروں نےمفت معائنے کے ساتھ خون میں  گلوکوز اور بلڈ پریشر کی سطح کی نگرانی، صحت کے ریکارڈ، بیماریوں کے کنٹرول اور بچاؤ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔

مقامی رہائشیوں نے شکریہ کے طور پر چینی ڈاکٹروں کا ناشتے کے ساتھ تواضع کی۔ پانچ رکنی میڈیکل ٹیم دسمبر 2024 میں کریباتی پہنچی۔ یہ ایک سال کے طبی امدادی مشن کے لئے آنے والی چین کی چوتھی میڈیکل ٹیم ہے۔

تاراوا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!