چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں سیاح ہاربن آئس-سنو ورلڈ میں سلائیڈ سے لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) ٹرین سے باہر قدم رکھتے ہی مجھے فوراً منفی 20 ڈگری سیلسیس کی سرد ہوا کا سامنا ہوا۔ میرا چہرہ سرخ ہوگیا، انگلیاں کانپنے لگیں اور دل تیز دھڑکنے لگا۔ یہ مانوس احساسات مجھے یاد دلا رہے تھے کہ میں گھر آ گیا ہوں۔
میرے بچپن کے دوران چین کے شمالی صوبے حئی لونگ جیانگ کی ایک چھوٹی سے کاؤنٹی چھنگ آن کے مضافات میں سردیوں میں برف سے ڈھکے کھیت اور جنگلات تھے جو ایک خوبصورت اور سنسان جگہ تھی۔
تب وہاں مقامی بچوں کے لیے کھیلنے کے میدان تھے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ایک دن سیاحوں کے ہجوم کو اپنی طرف راغب کرنے والا ایک سردیوں کا جادوئی مقام بن جائے گا۔
دو سال سے بھی کم عرصہ قبل کھلنے والے ایک آئس اور سنو کی تھیم پر مبنی تفریحی پارک کے دروازے پر ایک 8 میٹر لمبا برفانی مجمسہ دیکھا جا سکتا ہے جس کے سر پر بڑی ٹوپی، سرخ مفلر اور شاندار مسکراہٹ ہے۔ خوش مزاج سیاح اس بڑے پارک کے "رہائشی” کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
خاص طور پر یہ پارک دلکش منظر فراہم کرنے کے ساتھ مزید سرگرمیاں بھی پیش کرتا ہے۔ خاندانوں اور ایڈونچر کے شوقین افراد اسنوموبائلز کی دوڑ میں مصروف، برف پر بمپر کارز میں گھومتے ہوئے اور سنو ٹیوبز میں ڈھلوانوں سے نیچے تیز رفتاری سے اترتے دیکھے جا سکتےہیں۔
گرم لباس میں لپٹے ہوئے بچے خوشی سے چلاتے ہوئے کھیل رہے تھےجبکہ ان کی سانسوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوا میں بھاپ نظر آ رہی تھی۔
پانچویں جماعت کی طالبہ سیاح سونگ شن ہانگ نے پارک میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاسب کچھ اتنا دلچسپ ہے، مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اڑنے والی ہوں ۔ لڑکی اور اس کے والدین نے 2025 کی بہار تعطیلات چھنگ آن میں گزاریں۔
