قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زیورات اور گھڑیوں کی نمائش 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
قطر میں دوحہ ایکسپو اینڈ کنونشن سینٹر (ڈی ای سی سی) میں جمعرات کے روز زیورات اور گھڑیوں کی نمائش 2025 (ڈی جے ڈبلیو ای) 2025 کے 21 ویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
قطر سیاحت کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس نمائش میں زیورات اور گھڑیوں کے مختلف مجموعے پیش کئے گئے ہیں۔ ان مجموعوں میں 500 سے زائد مقامی اور عالمی برانڈز کے ڈیزائن شامل ہیں۔
یہ نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ اس طویل ایونٹ میں 3 خصوصی پویلینز بھی بنائے گئے ہیں ۔ ان پویلینز میں قطر، ترکیہ اور بھارت کے پویلین شامل ہیں۔ ہر پویلین میں زیورات اور گھڑی سازی میں منفرد دستکاری اور ثقافتی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دوحہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
