اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمزید چینی باشندے این ای وی لے کر بہار تہوار کے لئے...

مزید چینی باشندے این ای وی لے کر بہار تہوار کے لئے گھروں کو روانہ

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں چھانگان کے سمارٹ کارخانے میں نئی توانائی کی گاڑیاں کھڑی ہیں -(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ چینی باشندے بہتر چارجنگ اور انشورنس سروسز کی مدد سے نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کا استعمال کرتے ہوئے موسم بہار کے تہوار کے موقع پر خاندان کے افراد سے ملنے کے لئے اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی ایک عہدیدار ہوا لی نے کہا کہ این ای وی موسم بہار کے تہوار کے سفری رش میں شامل ہو رہے ہیں، جو موسم بہار کے میلے کے موقع پر چین میں دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی آمد ورفت ہے۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران سڑک کے سفر میں این ای وی کا حصہ 15.9 فیصد تھا۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ 14 جنوری سے شروع 40 روزہ بہار کے تہوار کے سفر کے دوران این ای وی کا حصہ مزید بڑھ جائےگا۔

این ای وی چارجنگ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے  ملک نے چارجنگ کی سہولتوں کی تعمیر کو تیز کردیا ہے۔ 2024 کے اختتام تک 98 فیصد ہائی وے سروس ایریاز میں چارجنگ کی سہولیات موجود تھیں اور 35 ہزار چارجنگ سٹیشنز قائم تھے۔ ہوا نے کہا کہ کچھ دور دراز، اونچائی والے علاقوں کے علاوہ تقریباً تمام (ہائی وے) سروس ایریاز اب چارجنگ کی سہولت  پیش کرتے ہیں۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2024 میں چین نے 42لاکھ20ہزار سے زیادہ برقی گاڑیوں کے چارجنگ کھمبے شامل کئے۔ گزشتہ سال کے اختتام تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ کھمبوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.1 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے سرکاری چارجنگ کے کھمبوں کی تعداد تقریباً 35لاکھ 80ہزار تھی جبکہ نجی چارجنگ کھمبوں کی تعداد  92لاکھ 40ہزار کے قریب تھی۔

صنعتی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چارجنگ کی سہولیات میں توسیع چین میں این ای وی کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان ہوئی ہے جس کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں ایک کروڑ20لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگئی۔ چین نے مسلسل 10 سال تک دنیا کی معروف این ای وی مارکیٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

وزارت عوامی تحفظ نے کہا ہے کہ چین میں استعمال ہونے والے این ای وی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ 2024 میں این ای وی ملک کی کل گاڑیوں کا 8.9 فیصد تھیں جبکہ نئے رجسٹرڈ این ای وی کی تعداد 2023 کے مقابلے میں 51.49 فیصد بڑھ کر ایک کروڑ12لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!