اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتھیانجن کی سٹیل بنانے والی کمپنی کا کاربن کے کم اخراج کی...

تھیانجن کی سٹیل بنانے والی کمپنی کا کاربن کے کم اخراج کی طرف منتقلی کا سفر

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں جاری کینٹن میلے میں ایک خریدار  شمسی پینل صاف کرنے والے خودکار روبوٹ کے نمائش کنندہ سے بات چیت کررہا ہے-(شِنہوا)

تھیانجن(شِنہوا)چین کی سٹیل بنانے والی کمپنی تھیان گینگ کا صنعتی کمپاؤنڈ تقریباً 600 فٹ بال کے میدانوں کے برابر ہے۔قابل ذکر طور پر کمپاؤنڈ میں موجود ٹرک ہائیڈروجن ایندھن پر چلتے ہیں،یہاں موجود عمارتوں کو سلیگ فلشنگ سے پیدا ہونے والی حرارت سے گرم رکھا جاتا ہے اور یہاں موجود ہر لیمپ توانائی کی بچت کی حامل ہے۔

یہ سٹیل تیار کرنے والی اس کمپنی کی جانب سے کاربن اخراج کم کرنے کی چند مثالیں ہیں۔

چین کے پیداواری شعبے میں لوہے اور سٹیل کا شعبہ سالانہ 1.8 ارب ٹن کاربن اخراج کے ساتھ کاربن کا اخراج کرنے والا سب سے بڑا شعبہ ہے جس کا ملک کے مجموعی کاربن اخراج میں 15 فیصد حصہ ہے۔یہ ان شعبوں میں سے ہے جن میں بالخصوص کاربن کے خاتمے کا حصول انتہائی مشکل ہے۔

کئی رکاوٹوں کے باوجود چین کے شہر تھیانجن میں واقع تھیان گینگ کہلانے والی تھیانجن آئرن اینڈ سٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ جرات سے ماحول دوست ترقی کے راستے پر گامزن ہوئی۔کمپنی نے اپنےکاربن کے اخراج میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔

سٹیل کی تیاری کے عمل کے دوران بڑی مقدار میں بلاسٹ فرنس گیس پیدا ہوتی ہے۔یہ گیس اب حال ہی میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی سہولت کی تنصیب سےکارخانے کو چلانے کی خاطر درکار بجلی پیدا کرنے کے لئے بروئےکار لائی جا رہی ہے۔

تھیان گینگ کمپاؤنڈ میں اضافی بجلی پیدا کرنے کے لئے چھتوں کے اوپر فوٹووولٹک پینل بھی نصب کئے گئے ہیں۔تمام فوٹووولٹک پینلز کی تنصیب کے بعد بجلی کی مجموعی صلاحیت 50 میگا واٹ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو سالانہ 5 کروڑ 20 لاکھ کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے لئے کافی ہے۔اس سے تھیان گینگ کی بجلی کی کھپت میں ماحول دوست بجلی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اس مقام پر بجلی کی صلاحیت میں مشینری کو بہتر بنانے سے بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔تھیان گینگ میں بجلی کے ایگزیکٹو انچارج ہی چھیانگ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں 20 سال سے کام میں لائے جانے والے زائد بجلی استعمال کرنے والے کئی آلات کو کاربن کے کم اخراج کے حامل ماحول دوست آلات سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تھیان گینگ کی کوششیں کاربن کا اخراج کم کرنے کے چین کے عزم سے مطابقت رکھتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!