اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفرینکفرٹ میں بہار تہوار کے پہلے مندر میلے کا آغاز

فرینکفرٹ میں بہار تہوار کے پہلے مندر میلے کا آغاز

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بہار تہوار کے مندر میلے میں ایک شخص انسائی ویسٹ ڈرم بجانا سیکھ رہا ہے-(شِنہوا)

فرینکفرٹ(شِنہوا)فرینکفرٹ میں بہار تہوار کا پہلا مندر میلہ شروع ہوگیا ہے۔میلے میں تہوار کی کئی تقریبات کے ساتھ نئے چینی سال کا جشن منایا جا رہا ہے جو 2 فروری تک جاری رہےگا۔

یہ میلہ گوانگ ڈونگ کے چھاؤ یانگ ینگے رقص،شانشی کی انسائی ویسٹ ڈرمنگ،شوگر پینٹنگ جیسی لوک روایتی دستکاریوں اور چینی روبوٹس اور روبوٹ کتوں کے فن کے مظاہروں جیسے مستند چینی قومی ثقاتی ورثے پر مشتمل ہے۔

گزشتہ سال بہار تہوار کو با ضابطہ طور پر یونیسکو کی انسانیت کے غیرمادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

فرینکفرٹ میں چینی قونصل جنرل ہوانگ یی یانگ نے کہا کہ بہار تہوار چین سے شروع ہوا مگر اس کا تعلق پوری دنیا سے ہے۔فرینکفرٹ میں بہار تہوار مندر کا میلہ جرمنی میں چینی ہم وطنوں کے لئے اپنا روایتی تہوار منانے کی محض ایک تقریب نہیں ہے بلکہ عالمی تہذیبی اقدام کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔اس سے چین اور جرمنی کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی ہم آہنگی بڑھے گی جس سے ہمارے لوگ قریب آئیں گے۔

حیسین سٹیٹ پارلیمنٹ کے رکن ترگت یوئکسل نے فرینکفرٹ میں بہار تہوار کے پہلے مندر میلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ تقریب انتہائی قیمتی ہے۔یہ چینی ثقافت کی خصوصیات اور فرینکفرٹ کے مقامی شہریوں کو منفرد انداز پیش کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!