اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے مزید ٹکٹ جاری

ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے مزید ٹکٹ جاری

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 2025 کے ایشیائی سرمائی کھیلوں کے مرکزی میڈیا سنٹر (ایم ایم سی) میں ایک سٹور سے شہری خریداری میں مصروف ہے-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)ہاربن ایشین سرمائی کھیلوں 2025 کے لئے مزید ٹکٹ گزشتہ روز فروخت کے لئے پیش کردئیے گئے۔

ٹکٹوں کی ابتدائی کھیپ 11 جنوری سے اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے خاندانوں کے ارکان، قومی اور علاقائی اولمپک کمیٹیوں، کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز اور معاونت کرنیوالوں سمیت عام لوگوں اور بڑے گاہکوں کے لئے دستیاب ہے۔

جیسے جیسے گیمز قریب آرہی ہیں، منتظمین نے اعلان کیا کہ واپس کئے گئے ٹکٹ اور وہ ٹکٹ جو قانونی مدت کے اندر بڑے گاہکوں نے وصول نہیں کئے، عوامی فروخت کے لئے جاری کئے جائیں گے۔

فروخت ہونے والے ٹکٹوں میں آئس ہاکی، تیزرفتار سکیٹنگ، شارٹ ٹریک سپیڈ سکیٹنگ، فگر سکیٹنگ اور کرلنگ سمیت آئس ایونٹس کے 94 سیشنز شامل ہیں۔ ہفتے کے روز ایک ہی وقت میں شروع ہونے والے سنو ایونٹس کے تمام 12 سیشنز کے ٹکٹس بشمول کراس کنٹری سکیئنگ، فری سٹائل سکیئنگ ایریلز اور ہاف پائپ بھی مفت دستیاب ہوں گے تاہم تماشائیوں کوانہیں پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پر حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آئس ایونٹ کے ٹکٹوں اور برف کے کھیلوں کے لئے خریداری سرکاری ٹکٹنگ ویب سائٹ ” (https://tickets.harbin2025.com)”  یا سرکاری وی چیٹ ٹکٹنگ منی پروگرام کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ آئس  ایونٹ کے مقامات پر ٹکٹ دفاتر نے گزشتہ روز سے کام شروع کردیاہے۔

گیمز کا پہلا ایونٹ پیر کو آئس ہاکی سے شروع ہوگا جس کے بعد افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہوگی۔ گیمز 14 فروری کو اختتام پذیر ہوں گے۔

ایشیا بھر کے 34 ممالک اور خطوں سے 1270 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے جس سے سرمائی کھیلوں کا یہ ایڈیشن شریک وفود اور ایتھلیٹس کے لحاظ سے سب سے بڑا ایڈیشن بن جائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!