اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ٹیکنالوجی کینیا میں بجلی کی پائیدار اور سستی ترسیل میں مدد...

چینی ٹیکنالوجی کینیا میں بجلی کی پائیدار اور سستی ترسیل میں مدد کر رہی ہے

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کینیا پاور کے منیجنگ ڈائریکٹر جوزف سیرر(دائیں) چین میں تیار کردہ جے اے سی الیکٹرک گاڑی چارج کرتے ہوئے-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)کینیا بجلی کی ترسیل کی پائیداری اور قوت خرید بہتر بنانے کے لئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے۔

بجلی کی سرکاری ملکیتی کمپنی کینیا پاور کے منیجنگ ڈائریکٹر جوزف سیرر نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شِنہوا کو بتایا کہ ملک کا بجلی کا بنیادی نظام ہوا وے اور یوچھیان گروپ جیسی چینی پیداواری کمپنیوں کے سازوسامان پر مشتمل ہے۔

سیرر نے کمپنی کی جانب سے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیا کے بجلی کے شعبے نے چینی کمپنیوں کے ٹیکنالوجی کے تبادلے اور استعداد بہتر بنانے سے استفادہ کیا ہے۔

سیرر نے کہا کہ کئی چینی پیداواری کمپنیوں نے اپنی جدید تکنیکی اور مالی صلاحیتوں کے باعث کینیا پاور کو برقی آلات کی فراہمی کی مسابقتی بولیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے کینیا جدید بجلی گھروں، پائیدار توانائی نظام اور جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی کے قابل ہوا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان ایجادات نے کینیا کی بجلی کے نقصانات کم کرنے، کارکردگی بہتر بنانے اور پورے ملک میں بجلی کی رسائی بڑھانے کی کوششوں میں مدد فراہم کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!