اتوار, اگست 3, 2025
تازہ ترینچینی صارفین کی تہوار کے سامان کے لئے بڑھتی ہوئی دلچسپی

چینی صارفین کی تہوار کے سامان کے لئے بڑھتی ہوئی دلچسپی

نئے چینی سال کے موقع پر17 ویں چائنہ کونمنگ خریداری میلے کا ایک منظر -(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)  موسم بہار کا تہوار شروع ہوتے ہی چین کے بڑے حصوں میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے لیے مشہور پریمیم سپر مارکیٹوں کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔

 صارفین سے بھری ہوئی مارکیٹوں کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی انتظار کے قابل ہے جبکہ دیگر نے پرچون فروشوں سے آن لائن خدمات کو بڑھانے کی درخواست کی۔

بیجنگ کے مغربی علاقے میں ایک بڑی سپر مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے 26 سالہ وانگ کی نے اپنی ٹوکری کو بڑے کیکڑوں، درآمد شدہ چیری اور29 جنوری سے شروع ہونے والے چینی نئے سال کے لیے تہوار کی مختلف اشیااور سجاوٹ کے سامان سے بھر لیا۔

1500یوآن (تقریباً 209 امریکی ڈالر) کے بجٹ کے ساتھ یہ وانگ کی کا اپنے سسرالیوں کے ساتھ چینی قمری کیلنڈر کے سب سے اہم تہوار کے لیے خریداری کا صرف ایک حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پیش کردہ مصنوعات کے وسیع انتخاب کو پسند کرتے ہیں اور ہم معیار پر اعتماد کرتے ہیں۔

 نئےچینی سال کے لیے تہوار کی اشیا خریدنے کی قدیم روایت میں خاص طور پر چین کی گزشتہ دہائیوں میں قابل ذکر اقتصادی ترقی کے دوران خاصی تبدیلی آئی ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!