اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفلپائن میں 2023 کے دوران 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد اموات...

فلپائن میں 2023 کے دوران 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد اموات ہوئیں

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آگ لگنے سے ایک عمارت کی جلی ہوئی  کھڑکیاں نظر آ رہی ہیں۔(شِنہوا)

منیلا (شِنہوا) فلپائن میں 2023 کے دوران 6 لاکھ 94 ہزار 821 اموات ہوئیں جو 2022 میں اندراج شدہ 6 لاکھ 79 ہزار 766 اموات سے 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

فلپائن شماریاتی ادارے (پی ایس اے) کے چیف انڈرسیکرٹری ڈینس ماپا نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ شرح اموات 6.2 یا 6 فی ایک ہزار افراد کے مساوی ہے ۔

ماپا نے کہا کہ اوسطاً یومیہ 1 ہزار 904 موت ہوئیں جس کا مطلب ہے کہ فی گھنٹہ 79 اموات یا فی منٹ تقریباً ایک فرد چل بسا۔

ماپا نے مزید کہا کہ 2014 سے 2023 کے درمیان اندارج شدہ اموات کی تعداد میں متحرک تبدیلیاں ہوئی  ہیں جس میں 2017 ، 2020 اور 2022 میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 10 برس کے دوران اندارج شدہ اموات میں مجموعی طور پر 29.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ 2014 میں یہ تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 999 رہی جو 2023 میں بڑھ کر 6 لاکھ 94ہزار 821 ہوگئی۔

فلپائن میں 2023 کے دوران امراض قلب اموات کی سب سے بڑی وجہ بنی ہے جو اندراج شدہ مجموعی اموات کا 18.6 فیصد ہے۔

دوسری بڑی وجہ نیوپلزم یا سرطان رہی جس کے باعث  10.7 فیصد اموات ہو ئیں۔

تیسرے نمبر پر فالج سمیت دماغی امراض سے اموات تھیں جس کی  شرح 10 فیصد رہی جبکہ نمونیا سے ہونے والی اموات چوتھے نمبر پر رہیں جس کے باعث 6.3 فیصد لو گ لقمہ اجل بنے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!