اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین-افریقہ تجارتی تعلقات نے ترقی اور باہمی فوائد کے دروازے کھول دئیے،...

چین-افریقہ تجارتی تعلقات نے ترقی اور باہمی فوائد کے دروازے کھول دئیے، عہدیدار کینین بینک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی یونیورسٹی آف نیروبی میں "چین-افریقی تعلقات کو مستحکم کرنے، ایف او سی اے سی  کی 2 دہائیوں کی عکاسی”  کے موضوع پر سیمینار میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) چین اور افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت نے اس براعظم کی ترقی اور جدیدیت میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ اس کی مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

اسٹینبک بینک کینیا میں چائنہ ڈیسک کی سربراہ مویاگوؤ نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ چین-افریقہ تجارت میں اضافہ اور ایشیائی ملک سے سرمایہ کی آمد نے براعظم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جبکہ پیداوار جیسے اہم شعبوں کو جدید بنایا ہے۔

گوؤ نے کہا کہ چین-افریقہ اقتصادی شراکت داری کا مستقبل پرامید نظر آتا ہے جو حکومت اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے چل رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی شہری سہولیات، توانائی اور پیداواری منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا  کہ ہم چین سے کینیا میں مزید نجی سرمایہ کاری کی توقع  کر رہے ہیں  تاکہ اس تعلق کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ مثال کے طور پر ہم سرکاری-نجی شراکت داری منصوبوں پر کافی بات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید چینی  مصنوعات بنانے والےکینیا میں اپنے مراکز قائم کر رہے ہیں،مقامی عملے کو ملازمت دے رہے ہیں اور علم کی منتقلی کر رہے ہیں جو دونوں اطراف کے درمیان اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!