اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کا امریکی طیارہ حادثے میں مرنے والوں سے اظہار تعزیت

چین کا امریکی طیارہ حادثے میں مرنے والوں سے اظہار تعزیت

امریکہ، واشنگٹن کے ریگن قومی ہوائی اڈے پر ہنگامی امداد کی گاڑیاں موجود ہیں-(شنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بدھ کی شب امریکہ میں ریگن قومی ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں پر گہری تعزیت اور متاثرین کے اہلخانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ وزارت خارجہ اور امریکہ میں چینی سفارت خانے نے واقعے کے فوری بعد ہنگامی ردعمل کے میکانزم کا آغاز کیا۔ متاثرین کی ابتدائی تصدیق کے مطابق بدقسمتی سے اس واقعے میں 2 چینی شہری بھی ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق چین نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں سے متعلق تازہ ترین معلومات بروقت مہیا کرے اور حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد تعین کرکے آگے کے معاملات مناسب انداز سے نمٹائے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  اس واقعے کے چینی متاثرین کے اہلخانہ کو ضروری مدد فراہم کریں گے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اس حادثے میں امریکن ایئرلائنز کا ایک ریجنل جیٹ طیارہ ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکراگیا تھا۔ طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے جبکہ ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!