اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کو غزہ سے ممکنہ رہائی پانے والے 3 یرغمالیوں کی فہرست...

اسرائیل کو غزہ سے ممکنہ رہائی پانے والے 3 یرغمالیوں کی فہرست موصول

اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر اسرائیلی شہر رمت گان کے ایک طبی مرکز پر موجود ہے۔(شِنہوا)

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے  کہا ہے  کہ ہفتہ کے روز حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 3اسرائیلی شہری یرغمالیوں کی فہرست اسرائیل کو موصول ہوگئی ہے۔

جمعہ کے روز بتا یا گیا ہے کہ فہرست میں54 سالہ اسرائیلی-فرانسیسی شہری اوفر کالڈیرون ،65 سالہ اسرائیلی-امریکی شہری کیتھ سیگل  اور 35 سالہ اسرائیلی شہری یاردن بیباس شامل ہیں۔

بیباس کی اہلیہ شیری اور2 بیٹے5سالہ اریل اور 2 سالہ کفیر کو بھی 7 اکتوبر 2023 کو غزہ لے جایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ان کی موت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی لیکن قبل ازیں ان کی قسمت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ہفتہ کے روزرہا کیا جائےگا۔اس معاہدے پر 19 جنوری سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے پہلے 6 ہفتوں کے مرحلے کےآغاز سے 5 اسرائیلی شہری،5خواتین اسرائیلی فوجی، اور 5تھائی شہری رہا کیے جا چکے ہیں۔

پہلے مرحلے میں غزہ میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں  اور اسرائیلی جیلوں سے تقریباً 2 ہزارفلسطینی شہر یوں کی رہائی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!