اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ ، طیارہ حادثے میں 2 چینی باشندے بھی ہلاک ہو گئے،...

امریکہ ، طیارہ حادثے میں 2 چینی باشندے بھی ہلاک ہو گئے، چینی سفارتخانہ

امریکی شہر واشنگٹن کے ریگن قومی ہوائی اڈے پر طیارے کے حادثے کے بعد ہنگامی امداد کی گاڑیاں کھڑی ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ بدھ کی رات ریگن قومی ہوائی اڈے کے قریب ایک مسافر طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

شِنہوا کو موصول ہونے والے ایک بیان میں چینی سفارتخانے نے تمام متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سفارتخانے نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ واقعے کی تفصیلات سے چین کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے اور متاثرہ خاندانوں سے تعاون کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ اپنی ذمہ داریوں کے تحت لواحقین کو قونصلر تحفظ اور معاونت بھی فراہم کرےگا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکن ایئر لائنز کے تباہ ہونے والے طیارے سے ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر کے متعلق دونوں کاک پٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔

امریکی ریاست کنساس کے شہر ویچیٹا سے اڑان بھرنے والا امریکن ایئرلائنز کا ایک طیارہ فضا میں ایک فوجی ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کرتباہ ہوگیاتھا۔ طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جبکہ  بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!