چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر ڈینگ شی کے ضلع این ڈنگ کی ایک مویشی منڈی میں لوگ خریدوفروخت کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین میں مویشیوں، بھیڑوں اور مرغیوں کی پیداوار عام طور پر مستحکم رہی۔
سال 2024 میں ملک میں بیف، مٹن اور پولٹری گوشت کی پیداوار 9کروڑ66لاکھ 30ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
خاص طور پر بیف کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد بڑھ کر 77لاکھ90ہزار ٹن ہوگئی جبکہ مٹن کی پیداوار 2.5 فیصد کمی کے ساتھ 51لاکھ 80ہزار ٹن رہی۔
مرغی کے گوشت کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔
