اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس-یوکرین معاہدہ پائیدار سلامتی کو یقینی بنائےگا، پوتن

روس-یوکرین معاہدہ پائیدار سلامتی کو یقینی بنائےگا، پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن ماسکو میں سالانہ پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کو دونوں ممالک کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت ہونا چاہیے۔

مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات پر حتمی دستخط ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے جو مستقبل میں طویل عرصے تک یوکرین اور روس دونوں کی سلامتی کی ضمانت دےگا۔

پوتن نے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے تاہم معاہدہ ہونے پر یوکرین کے قانونی حکام کو اس پر لازمی دستخط کرنا ہوں گے۔

پوتن نے یوکرین پر زور دیا کہ وہ زیلنسکی کی جانب سے روس کے ساتھ مذاکرات پر پابندی کا حکم نامہ منسوخ کرے بصورت دیگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی بات چیت غیر قانونی ہوگی۔

پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین تنازع حل کرتے ہوئے روس اپنے قومی مفادات کا دفاع کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!