پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ اور بھارت کا براہ راست پروازیں بحال کرنے پر...

چینی مین لینڈ اور بھارت کا براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں بھارتی خارجہ سیکرٹری شری وکرم مسری سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور بھارت نے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چینی نائب وزیر خارجہ سون وے دونگ اور بھارتی خارجہ سیکرٹری شری وکرم مسری نے چین اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹری-نائب وزیر نظام کے تحت ملاقات کی۔ملاقات میں چینی اور بھارتی رہنماؤں کے درمیان کازان ملاقات میں کئے گئے باہمی اتفاق کے نفاذ کے فروغ پر توجہ دی گئی اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی فریق نے زور دیا کہ دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کے لئے کام کرنا چاہئے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات،تبادلوں اور عملی تعاون کے فعال فروغ کے لئے کھلا اور تعمیری رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ اعتماد کو فروغ دے کر شکوک وشبہات کا خاتمہ کرنا چاہئے۔اختلافات سے صحیح انداز میں نمٹنے اور چین-بھارت تعلقات کو مستحکم راستے پر گامزن کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

دونوں فریقوں نے باہمی خدشات کے حامل امور پر بھی جامع اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!