اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں قابل تجدید توانائی مجموعی نصب شدہ صلاحیت میں 56 فیصد...

چین میں قابل تجدید توانائی مجموعی نصب شدہ صلاحیت میں 56 فیصد ہوگئی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر لائی ژو کے سمندر میں ہواسے چلنے والے چکیوں کامنظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی توانائی انتظامیہ (این ای اے) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں قابل تجدید توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت چین کی کل نئی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت میں 86 فیصد ہے جبکہ قابل تجدید توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت ملک کی کل توانائی کی صلاحیت میں 56 فیصد ہے۔

این ای اے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے قابل تجدید توانائی کے شعبے نے 2024 میں 37کروڑ30لاکھ  کلو واٹ کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت کا اضافہ کیا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ پن بجلی اور پون بجلی کا حصہ بالترتیب ایک کروڑ37لاکھ 80ہزار کلو واٹ اور 7کروڑ 98لاکھ 20ہزار کلو واٹ کا حصہ ہے جبکہ شمسی توانائی اور فضلہ سے تیاربجلی میں 27کروڑ80لاکھ کلو واٹ اور18لاکھ 50ہزار کلو واٹ کا اضافہ ہوا۔

 2024 کے اختتام تک ملک کی قابل تجدید توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 1.889 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔جس میں پن بجلی 43کروڑ 60لاکھ کلو واٹ، ہوا سے بجلی 52کروڑ 10لاکھ کلو واٹ، شمسی توانائی 88کروڑ70لاکھ کلو واٹ اور بائیو ماس بجلی 4کروڑ 60لاکھ کلو واٹ شامل ہے۔

گزشتہ سال یہ دوسرا سال تھا جب چین کی قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت ملک کی کل نصب شدہ صلاحیت کے 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ 2023 کے آخر تک چین میں قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت تاریخ میں پہلی بار کل نصب صلاحیت کے نصف سے تجاوز کرگئی تھی۔

دریں اثنا چین کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار بھی 2024 میں36.60کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو کل پیدا ہونے والی بجلی کا تقریباً 35 فیصد ہے۔

 2024 میں ہوا اور شمسی توانائی سے مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار 19.30کھرب کلو واٹ آور رہی جو 2023 کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار تقریباً 2024 میں تیسرے درجے کی صنعت کی بجلی کی کھپت کے برابر ہے اور رہائشی بجلی کی کھپت سے زیادہ ہے  جو 14.90کھرب کلو واٹ آور تھی۔

جیسا کہ چین اپنے دوہرے کاربن اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، ملک ایک ماحول دوست معیشت کو تیزی سے ترقی دے رہا ہے جس میں قابل تجدید توانائی ایک اہم ذریعہ کے طور پر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!