پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ ،پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ ،پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ ممبر لاہور پریس کلب جعفر بن یار کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیا، پیکا بل منظوری کیلئے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کہ اسے 6فاسٹ ٹریک کیا،

پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3برس قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزائوں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی، پیکا بل متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہو گی، پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔استدعاء ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے، عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!