اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور گنی بساؤ کے درمیان تعاون مضبوط ہو رہاہے، گنی بساؤ...

چین اور گنی بساؤ کے درمیان تعاون مضبوط ہو رہاہے، گنی بساؤ وزیر

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بساؤ(شِنہوا)گنی بساؤ کے وزیر سماجی روابط فلورینٹینو فرنینڈو ڈیاز نے  کہا ہے کہ چین اور گنی بساؤ کے درمیان تعاون بہت طویل عرصے سے قائم ہے اور یہ مضبوط رہےگا۔

چینی میڈیا اداروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر نے کہا کہ چین اور گنی بساؤ کے درمیان تعاون تاریخی ہے کیونکہ یہ نوآبادیاتی دور تک جا پہنچتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب گنی بساؤ ابھی اپنی آزادی کے لئے لڑ رہا تھا تو چین نے آزادی کے جنگجوؤں کی مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا  کہ آج گنی بساؤ کا ہر شہری دیکھ سکتا ہے کہ چین ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔انہوں نے نشاندہی کہ ان عمارتوں میں ہمارے ملک کی حکومت کی3 شاخیں قائم ہیں بالخصوص محل جمہوریہ جن میں صدر کی رہائش گاہ اور دفاتر، قومی عوامی اسمبلی اور محل انصاف شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ہم  نےچین کی مالی امداد سے سفیم کے مضافات کو بساؤ شہر سے ملانےوالی ہائی وے کی تعمیر جیسے چینی تعاون کے مزید ثمرات دیکھے ہیں اور کہا کہ یہ ہائی وے بہت جدید ہے اور ہمارے لوگوں کی حالات زندگی میں نمایاں بہتری  لائےگا کیونکہ یہ براہ راست دارالحکومت بساؤ کے دروازے تک پہنچتا ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ گنی بساؤ  اپنے قومی ٹی وی اور ریڈیو کو اینالاگ سے ڈیجیٹل پر منتقل کرنے کے لئے چین کی حمایت پر انحصار کر رہا ہے اور اس منصوبے میں قومی ٹی وی اور ریڈیو، قومی خبر رساں ادارےاور سرکاری اخبار کے لئے دفاتر کی سہولت کی تعمیر شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!