پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینعرب صحت نمائش کے دوران طبی ٹیکنالوجی میں چینی اختراعات کی نمائش

عرب صحت نمائش کے دوران طبی ٹیکنالوجی میں چینی اختراعات کی نمائش

دوبئی میں منعقدہ 50 ویں عرب صحت نمائش کے دوران شہری ایک چینی کمپنی کے بوتھ پر معلومات حاصل کررہے ہیں-(شِنہوا)

دوبئی(شِنہوا)50 ویں عرب صحت نمائش دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں شروع ہوگئی ہے جس میں مختلف ممالک سے 4 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں 800 سے زائد چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

4 روزہ تقریب میں طبی آلات، سازوسامان، گھریلو صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات اور صحت کے پورٹیبل آلات کی نمائش کی جاتی ہے۔ چینی کمپنیوں نے اپنی جدید ٹیکنالوجیز کی وجہ سے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے، جن میں خون صاف کرنے، تنفس کی تھراپی، سمارٹ ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم اور صحت کی دیکھ بھال کے جامع آلات شامل ہیں۔

چینی طبی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی چھونگ چنگ ایس ڈبلیو ایس میڈیکل کمپنی کے چیئرمین گاؤ گوانگ یانگ نے تکنیکی جدت، مکمل حل اورکم  لاگت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں صحت کی عالمی صنعت میں اہم کھلاڑیوں کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

نمائش سے قبل گھریلو صحت کی دیکھ بھال کرنے والی چینی کمپنی یوویل گروپ نے دبئی میں امریکی آکسیجن کنسنٹریٹر مینوفیکچرر انوجن کے ساتھ تزویراتی سرمایہ کاری اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

یوویل گروپ کے چیئرمین وو چھون نے کہا کہ یہ شراکت داری تنفس کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو عالمی سطح پر اپنانے اور دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!