اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شین ژو-19 کے خلابازوں کی خلائی سٹیشن سے موسم بہارتہوار...

چین کے شین ژو-19 کے خلابازوں کی خلائی سٹیشن سے موسم بہارتہوار کی مبارکباد

شین ژو-19 کے خلاباز کائی شوزے (اوپر) اور سونگ لنگ ڈونگ (نیچے) مدار میں گردش کرنے والے خلائی سٹیشن کے ایئر لاک کیبن کے باہر اور اندر کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کی نئے سال کے موقع پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شین ژو-19 کے خلابازوں کائی شو ژے، سونگ لنگ دونگ اور وانگ ہاؤزے نے چین کے تھیان گونگ خلائی سٹیشن سے موسم بہارتہوار کی مبارکباد بھیجی ہے۔

نیلے رنگ کے جمپ سوٹ میں ملبوس تینوں خلابازوں نے سرخ رنگ کے روایتی بادلوں کے نمونوں سے سجے ہوئے چینی کاغذ دو ٹکڑے اٹھارکھے تھے جن پر "فو” کا حرف تحریر تھا جو خوش بختی کی علامت ہے۔

عملے کے سربراہ کائی نے کہا کہ میں اس وقت اپنے خاندان اور دوستوں کو زیادہ یاد کررہا ہوں۔ میں آپ سب کو سانپ کے ایک خوشحال سال کی مبارکباد دیتا ہوں جو خوش قسمتی اور خوشیوں سے بھرا ہوا ہے۔

کائی دوسری مرتبہ چین کے خلائی سٹیشن میں کام کررہے ہیں اور رہ رہے ہیں تاہم وہ پہلی بار وہاں موسم بہارتہوار منا رہے ہیں۔ 2022 میں انہوں نے شین ژو -14 مشن کے دوران خلا میں 6 ماہ گزارے تھے۔

خلاباز سونگ نے نوجوانوں کے لئے روشن اور امید افزا مستقبل کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں۔ انہوں نے ایک عظیم دور میں زندگی گزاری اور اپنے خلائی خواب کو پورا کیا۔

وانگ نے اپنے ہاتھوں سے سر کے اوپر دل کی شکل بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں آپ سب کے تمام خواب سچ ہوجائیں۔

سونگ اور وانگ 90 کی دہائی کے بعد کے پہلے خلا باز ہیں جو خلائی سٹیشن میں کام کررہے ہیں۔  وانگ خلائی سٹیشن میں کام کرنے والی پہلی خاتون خلائی انجینئر بھی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!