پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلنائیجیریا میں مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 فوجی ہلاک

نائیجیریا میں مشتبہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 فوجی ہلاک

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 2019 کی مسلح افواج کی یاد میں دن (اے ایف آر ڈی) کی تقریب کامنظر-(شِنہوا)

ابوجا(شِنہوا)نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے ایک دور افتادہ قصبے میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 22 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کے ترجمان ایڈورڈ بوبا نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں شِنہوا کو موصول ہونے والے ایک بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران زمینی دستوں کو روکنے کے لئے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کااستعمال کیا۔

ترجمان ایڈورڈ بوبا نے کہا کہ فوجیوں پر حالیہ حملے بورنو میں فوجی اڈوں پر دہشت گردی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنانے کے بعد ہوئے۔ فوج نے کچھ حملوں میں دہشت گردوں کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے کھلونا نما ڈرونز کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں ایک مسلح گروپ کے بریگیڈ کمانڈر اور خصوصی فورسز کمانڈر سمیت کم از کم 70 مشتبہ دہشت گرد  پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بورنو میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ایک اور اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے۔

نائیجیریا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مسلح حملے سکیورٹی کے لئے بنیادی خطرہ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ہلاکتیں اور اغوا کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!