اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹلاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈز کا مقام نئے چینی سال میں رنگ...

لاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈز کا مقام نئے چینی سال میں رنگ گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا  کےشہر ہالی ووڈ کے اوویشن مال میں نئے چینی سال کی تقریبات کے دوران لوگ روایتی چینی ملبوسات پہنے گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)اکیڈمی ایوارڈز کے مرکز ہالی ووڈ کے اوویشن مال اور ڈولبی تھیٹرمیں پہلی مرتبہ نئے چینی سال کا آغاز شاندار تقریب سے ہوا جو مشرقی اور مغربی روایات کا امتزاج تھی۔

لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب 3 فیشن شوز،رقص کے مظاہروں،ثقافتی ایونٹس،موسیقی اور 1930 کی دہائی میں شنگھائی کی زندگی کے بارے میں خصوصی آرٹ گیلری شو پر مشتمل تھی۔

ایونٹ کی پروگرام ڈائریکٹر ایویلِن شو نے شِنہوا کو بتایا کہ پوری دنیا سے سیاح چائنہ ٹاؤن میں نیا چینی سال منانے کے لئے لاس اینجلس آتے ہیں۔اب ہالی ووڈ اوویشن مال انہیں تفریح کے لئے مزید اعلیٰ اور پرتعیش مقام فراہم کرتا ہے۔

اعلیٰ سطح کی اس تقریب کا آغاز اکیڈمی کی معروف سیڑھیوں پر شاندار فیشن شو سے ہوا جہاں سینما کے ستارے اپنے اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد نیچے اترتے ہیں۔

20 خوبرو ماڈل معروف فیشن ڈیزائنر کیکی وینگ کے نئے شام کے ملبوسات پہنے ایوارڈ کی سیڑھیوں سے نیچے اتریں۔

نئے چینی سال کی تقریبات کی تیاری کے لئے منتظمین نے ریہرسل بھی کئے۔بہت سے گروپوں اور کمیونٹی ارکان نے اس نئے مقام پر بین الثقافتی روایت کی کامیابی کے لئے مل کر مدد کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!