اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللاکھوں بے گھر فلسطینی شہریوں کی غزہ واپسی شروع

لاکھوں بے گھر فلسطینی شہریوں کی غزہ واپسی شروع

غزہ شہر کے ال یرموک سٹیڈیم میں پناہ گزین فلسطینی اپنے لئے راشن لا رہے ہیں۔(شِنہوا)

غزہ(شِنہوا) لاکھوں فلسطینی  15 ماہ کی  زبردستی بے دخلی کے بعد پیر کے روز غزہ شہر اور ساحلی علاقے کے شمالی حصوں میں اپنے گھروں کو واپس جانا شروع ہو گئے۔

یہ واپسی قطر کی جانب سے اتوار کی شام اس اعلان کے بعد شروع ہوئی کہ حماس اور اسرائیل ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے تحت اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود اور2 دیگر افراد کو جمعہ تک رہا کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ ہفتہ کو حماس مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کرےگی۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے بے گھر افراد کو پیر کی صبح سے شمالی غزہ کی پٹی میں واپس آنے کی اجازت دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے پیر کی  علی الصبح کہا ہے کہ حماس نے مضبوط اور پختہ مذاکرات  کے بعد یہ تسلیم   کرتے ہوئے آئندہ جمعرات کو یرغمالیوں کی رہائی کے ایک اضافی مرحلے پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مرحلے میں اگم برگر کے نام سے موجود فو جی یہود اور ایک اور یرغمالی کی رہائی شامل ہوگی۔مزید 3 یرغمالیوں کو ہفتہ کے روز اس معاہدے کے حصے کے طور پر آزاد کیا جائے گا۔

اسرائیل نے ابتدائی مرحلے میں رہا ہونے والے تمام یرغمالیوں کی حالت اور شرائط کی تفصیل کے حوالے سے فہرست بھی حماس سے  حاصل کر لی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!