اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی صنعتوں کی حمایت کے لیےصوبوں...

چین میں ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی صنعتوں کی حمایت کے لیےصوبوں نے منصوبے تیار کر لیے

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں  چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کے پانچویں سیشن کے اختتامی اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صوبوں نے رواں سال ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کی حمایت بڑھانے کے لیے منصوبے مرتب کیے ہیں جن میں سے بیشتر مقامی حالات کے مطابق ہیں۔

اس ماہ مقامی2سیشنزکے دوران پیش کی جانےوالی اپنی سالانہ حکومتی ورک رپورٹس میں علاقائی پالیسی سازوں نے اس بات کی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں کہ آمدہ سال صوبائی معیشت کس سمت میں ترقی کرے گی۔

شنگھائی، گوانگ ڈونگ، ژے جیانگ اور لیاؤ ننگ سمیت کم از کم 5 صوبوں یا بلدیات نے سیمی کنڈکٹر صنعت کو فروغ دینے کے لیے منصوبے پیش کیے ہیں جو چین میں ایک اہم شعبہ سمجھا جاتا ہے۔

بیجنگ اہم مربوط سرکٹ منصوبوں کی پیداواری صلاحیت میں تیزی لانے جبکہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ  کرنے کے لئےمتعلقہ کمپنیوں کی حمایت کرے گا۔

چین نے نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کی ہے، ایسے میں گوانگ ڈونگ اور شنگھائی اپنے فوائد کو مستحکم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

گوانگ ڈونگ اور شنگھائی دریائے پرل طاس اور دریائے یانگسی طاس کے علاقے میں واقع ہیں جو چین کے نئی توانائی گاڑیوں کے مراکز ہیں۔

سیچھوان اور چھونگ چھنگ پر مشتمل جنوب مغربی اقتصادی حلقہ ذہین اور مربوط گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دے رہا ہے، یہ خودکار صنعت کو آگے بڑھانے کا ایک اختراعی منصوبہ ہے۔ ملک کا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ قومی "گاڑی۔سڑک۔کلاوڈ انضمام”  انیشی ایٹوکے لیے آزمائشی شہروں کی تعمیر  کی تیاری کر رہاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!