اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سالانہ 2 سیشنز کی کوریج کے لیے صحافیوں کو مدعو...

چین نے سالانہ 2 سیشنز کی کوریج کے لیے صحافیوں کو مدعو کر لیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے 5 ویں اجلاس کی پریس کانفرنس میں صحافی سوال پوچھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کو اپنے قومی مقننہ اور قومی سیاسی مشاورتی ادارے کے مارچ میں منعقد ہونے والے  دونوں سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا ہے۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) قومی کمیٹی کے عمومی دفاتر  کی طرف سے مشترکہ طور پر پیر کے روز جاری  کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سیشنز کی خبریں مختلف طریقوں سے دی جا سکتی ہیں لیکن زیادہ تر موقع پر رپورٹنگ کے ذریعے دی جائیں گی۔

بیان کے مطابق دونوں سیشنز کے لیے میڈیا سینٹر 27 فروری سے کھو لا جائے گا۔

14ویں این پی سی کا تیسرا سیشن 5 مارچ کو شروع ہوگاجبکہ 14ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا تیسرا سیشن 4 مارچ سے شروع ہوگا۔

دونوں سیشنز کی کوریج کرنے کے خواہشمند چین میں مقیم غیر ملکی صحافیوں کو پریس سینٹر میں درخواست جمع کروانا ہوگی جبکہ چین سے باہر دیگر ممالک میں موجود صحافیوں کو اپنے ممالک میں چینی سفارت خانوں یا قونصلیٹس یا چین کی وزارت خارجہ کے مجاز ویزا اداروں کے ذریعے درخواست دینی ہوگی۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ کے صحافیوں کو دونوں خصوصی انتظامی علاقوں میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفاتر میں درخواست دینی ہوگی اور تائیوان کے صحافیوں کو ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر میں درخواست جمع کروانا ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!