بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی چین میں غیر ملکی ماہرین کے...

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی چین میں غیر ملکی ماہرین کے ہمراہ سمپوزیم میں شرکت

چینی وزیراعظم لی چھیانگ 2024 میں چینی حکومت کے دوستی ایوارڈ حاصل کرنے والے اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں کےہمراہ  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ سمپوزیم میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے عظیم عوامی ہال میں چینی حکومت کے 2024 دوستی ایوارڈ حاصل کرنے والے اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں کے ہمراہ سمپوزیم میں شرکت کی۔

لی نے غیر ملکی ماہرین کو نئے چینی قمری سال کی مبارکبار دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چین کی جدیدیت کی کوششوں میں ان کی دیرینہ فکر اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔لی نے چین کی اصلاحات،ترقی اور حکومتی کام کے بارے میں ان کی آراء اور تجاویز بھی سنیں۔

برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور  پاکستان جیسے ممالک کے ماہرین نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی جدت،معاشی اور تجارتی تعاون،عوامی اور ثقافتی تبادلوں، بین الاقوامی مواصلات اور مہارت کی ترقی جیسے موضوعات پر تقاریر کیں۔

لی نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین نے گزشتہ سال چین کی ترقی کی نئی کامیابیوں میں مثبت خدمات انجام دیں۔چین میں ان کے کام اور قیام کے تجربات چین اور دنیا کے درمیان مثبت روابط اور گہرے تعلق کی مثال ہیں۔

لی نے نشاندہی کی کہ دنیا کو رابطے کی ضرورت ہے اورعالمگیریت کا عمل ناقابل تنسیخ ہے۔لی نے کہا کہ چین مسلسل بین الاقوامی مذاکرات کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے اور مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تبادلوں کو فعال انداز میں فروغ دیتے ہوئے وسعت اور یکسانیت برقرار رکھے گا۔

لی نے کہا کہ چین کے دروازے تمام ممالک کے باصلاحیت افراد کے لئے کھلے رہیں گے۔چینی حکومت متعلقہ پالیسیوں کو مزید فعال بنائے گی،خدمات کی ضمانت بڑھائے گی اور بین الاقوامی تعاون اور تبادلے کے مزید پلیٹ فارم تیار کرےگی۔چین میں کام کرنے کے لئے غیر ملکی باصلاحیت افراد کے لئے سازگار حالات پیدا کئے جاتے رہیں گے۔

نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!