چینی صدر شی جن پھنگ شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدرمقام شین یانگ کی فوڈ مارکیٹ کے دورے میں تعطیلات کے دوران سامان کی رسد اور رہائشیوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے متعلق اقدامات سے آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ ( شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران "پیچیدہ اور مشکل ” حالات کے باوجود ملک نے چینی جدیدیت کے فروغ میں ٹھوس پیشرفت کی ہے۔
چینی صدر نے پیر کے روز چینی نئے سال کے موقع پر ایک اعلیٰ سطح کے استقبالیہ میں کہا کہ ڈریگن سال کے دوران ہم نے قوت اور کام کرنے کے جذبے کا مظاہرہ کیا، ہم نے طوفانوں کا سامنا کیا اور شاندار کا میا بیاں حاصل کیں۔
شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے 29 جنوری کو شروع ہونے والے سانپ کے سال کے آغاز کے موقع پر کہا کہ پیچیدہ اور مشکلات حالات کا سامنا کرتے ہوئے چین نے تحمل سے کام لیا اور متعدد جامع اقدامات پر عمل درآمد کرکے مشکلات پر قابو پایا اور عزم کے ساتھ آگے بڑھے۔
استقبالیہ تقریب میں 2 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
شی نے تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے، مکاؤ خصوصی انتظامی خطے اور تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینی باشندوں کو موسم بہار تہوار کی مبارکباد دی۔
شی نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران چین نے موجودہ پالیسیوں کو مئوثر طریقے سے نافذ کیا اور فعال طریقے سے بڑھتی ہوئی پالیسیوں کا ایک پیکیج متعارف کرایا جس سے معیشت کی بحالی کے فروغ میں مدد ملی۔
شی نے کہا کہ چین نے ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع میں نمایاں پیشرفت کی ہے جس میں نئی معیار کی پیداواری قوتیں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ چین میں روزگار اور اشیائے صرف کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی نکتہ نگاہ سے چین دنیا کی اقتصادی ترقی کا ایک ہم محرک ہے۔
