اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے 73 کروڑ امریکی ڈالر...

چین نے قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے 73 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد امدادی فنڈ جاری کردی

چین کے جنوبی مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے کے شہر شی گازے کی ڈنگری کاؤنٹی کے ایک گودام میں امدادی کارکن سامان گاڑی پر لاد رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ہنگامی انتظامات کی وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی بجٹ سے 5.272 ارب یوآن (تقریباً 73 کروڑ 49 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) کی امدادی رقم مکمل طور تقسیم کردی گئی جس سے 3 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار افراد مستفید ہوئے۔

اس رقم کا مقصد موسم سرما اور موسم بہار کے دوران قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی زندگی آسان بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کی مدد کرنا ہے۔

وزارت نے امدادی اقدامات کے بہتر انداز سے نفاذ، امدادی رقم اور مواد کی درست تقسیم،  پالیسی اور وسائل کے درمیان ہم آہنگی میں اضافے کے لئے علاقوں کو رہنمائی اور مدد بھی فراہم کی ہے۔

اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں شدید کمی کے پیش نظر وزارت نے کہا کہ وہ مختلف علاقوں میں آفات کی نگرانی بڑھائے گی تاکہ موسم سرما کے دوران ہر متاثرہ شخص کے سردی سے محفوظ  رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!