امریکہ، نیویارک میں سیاحت اور مہم جوئی کی نمائش میں سیاح روایتی چینی آئل پیپر کی چھتریوں کے ساتھ تصاویر بنوارہی ہیں-(شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا)نیویارک میں سیاحت اور مہم جوئی کے میلے میں چینی عجائب گھروں نے اپنا ثقافتی ورثہ پیش کیا جس کا مقصد بین الاقوامی سیاحوں کو چین کی طرف راغب کرنا تھا۔
دو روزہ میلے میں دنیا بھر سے 550 سے زائد سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں نے شرکت کی۔ نیو یارک میں چائنہ قومی سیاحتی دفتر اور نیویارک شہر کے میمور عجائب گھر کے زیراہتمام چائنہ بوتھ میں چین کے صوبے سیچھوان میں واقع آثار قدیمہ سان شینگ دوئی کے نوادرات کے حقیقی ورچوئل مناظر جیسے تعارفی تجربات پیش کئے گئے۔
میمور عجائب گھرسے وابستہ اور 3 مرتبہ چین کا دورہ کرنے والی گائیڈ کرسٹین مارتوچی نے کہا کہ انہیں چینی تاریخ اور ثقافت سے متعلق ہر چیز سے لگاؤ ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے محمد کوٹھیکر جیسے سیاحوں نے چینی ثقافتی اشیا میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سی انوکھی اور خوبصورت چیزیں ہیں اور وہ واقعی ان عجائب گھروں کا سفر کرنے کا منتظر ہیں۔
چین نے حال ہی میں سیاحتی فروغ سے متعلق نئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں جن میں 60 بندرگاہوں سے 240 گھنٹے کا بغیر ویزا ٹرانزٹ اقدام بھی شامل ہے۔
