چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقےکےکاشغر کی شاشےکاؤنٹی میں ایک ویلج گالا کے دوران رہائشی رقص کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
براتی سلاوا (شِنہوا) سلوواکیہ کے ایک نیوز پورٹل کے بانی نے کہا کہ چین کا سنکیانگ ویغور خودمختار علاقہ عالمی میڈیا کی زیادہ ستائش کا حقدار ہے۔
سلوواکیہ کے نیوز پورٹل Netky.sk کے بانی پیٹر ونس نے اپنے چین کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں چھٹےعالمی میڈیا سمٹ(ڈبلیو ایم ایس)میں شرکت کے لیے سنکیانگ کے صدرمقام ارمچی کا دورہ کیا۔
ونس نے کہا کہ سنکیانگ میں 6 دن کے قیام نے انہیں علاقے کے بارے میں ایک بہتر نقطہ نظر دیا۔ وہ خاص طور پر ارمچی کی سڑکوں پر مختلف جدید گاڑیوں کے منفرد ڈیزائنز سے متاثر ہوئے اور انہوں نے ان کی تصاویر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی اس کی لچک اور توانائی کو ظاہر کرتی ہے جس کے لئے زیادہ تشہیر اور تحقیق کی ضرورت ہے۔
ونس نے بعدازاں سنکیانگ میں ایک چینی کار ساز فیکٹری کا دورہ کیا جہاں خصوصی اعلیٰ معیار کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔
پیداواری لائنز دیکھنے کے بعد ونس نے کہا کہ وہ گاڑیوں کے اندرونی حصے میں استعمال ہونے والے اعلیٰ معیار کے مواد سے متاثر ہوئے اور مزید کہا کہ گاڑی نے دشوارگزار علاقے میں ایک آزمائشی ڈرائیو کے دوران غیر معمولی طور پر آرام دہ سفر فراہم کیا۔
ونس نے بتا یا کہ تمام مصنوعات میں ماحول دوست اور توانائی بچانے والے ماڈلز کی کمی نہیں تھی۔
ورلڈ میڈیا سمٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے عالمی میڈیا پر اثرات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ونس نے کہا کہ انہیں چین میں تیار کی جانے والی اے آئی ٹیکنالوجیز کی اپنے نیوز پورٹل کے آپریشن میں شامل کرنے میں دلچسپی ہے۔
