اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مہلک ایکسپریس وے حادثے پر 32 سرکاری ملازمین کو سزائیں

چین میں مہلک ایکسپریس وے حادثے پر 32 سرکاری ملازمین کو سزائیں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی مے ژو۔ دابو ایکسپریس وے کا منہدم حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں  گزشتہ سال ایک ایکسپریس وے کے منہدم ہونے کے واقعے میں 52 افراد کی ہلاکت اور 30 افراد کے زخمی ہونے پر 32 سرکاری ملازمین اور 4 اداروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

اس واقعے نے سڑک کے متاثرہ حصے کی تعمیر ،آپریشن اور دیکھ بھال میں سنگین ناکامی کو بے نقاب کیا۔

کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان کے مطابق صوبائی پارٹی کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ تحقیقات میں صوبائی نظم و معائنہ اور نگراں کمیشن نے غفلت اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کو اس حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔

نظم و نسق کے ذمہ داروں میں صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ چھنگ ژاؤ اور صوبائی ہائی وے امور مرکز کے سابق ڈائریکٹر رین مے لونگ کی باضابطہ طور پر سرزنش کی گئی ہے اور انہیں اپنی غلطیوں کا اعتراف اور اصلاحی اقدامات کی نشاندہی کرنے والی تحریری رپورٹ جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ، صوبائی ہائی وے امور مرکز ، گوانگ ڈونگ ٹرانسپورٹیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ اور بلدیہ مے ژو کے شعبہ ٹرانسپورٹ کو خود تنقید ی رپورٹ تحریری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ مہلک حادثہ یکم مئی 2024 کو مے ژو شہر میں مے ژو۔ دابو ایکسپریس وے پر پیش آیا تھا۔ ایکسپریس وے کا ایک حصہ منہدم ہونے سے23 گاڑیاں نیچے گرگئی تھیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں جاری ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کئی دیگر عوامل کے علاوہ طویل اور مسلسل بارش بھی منہدم ہونے کی وجہ تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!