اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین بھر میں کم لاگت کے ڈرونز مقبول ہو رہے ہیں

چین بھر میں کم لاگت کے ڈرونز مقبول ہو رہے ہیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گریٹ وال کے بادا لنگ سیکشن کے اوپر ایک ڈرون ترسیل کے حوالے سے آزمائشی پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وسیع اور بارانی زمینوں کو دوبارہ آباد کرنے کی بلند حوصلہ کوشش میں ڈرونز ایک طاقتور آلہ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں،یہ ہر موسم بہار، خزاں اور سردیوں میں کوبوچھی صحرا کے اوپر پرواز کرتے ہیں تاکہ بیج بونے، ہوا کی رکاوٹوں کو مستحکم کرنے اور نازک ماحولیاتی نظاموں کو دوبارہ توانائی فراہم کرنے کا کام کرسکیں۔

دہائیوں سے صحرا  کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تجربہ رکھنے والے لی ٹنگ نے پہلی بار یہ دیکھا کہ کس طرح بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز (یو اے ویز)نہ صرف منظرنامے بلکہ صحراؤں کےپھیلاؤ کی روک تھام کی سوچ کو بھی  بدل رہے ہیں۔

لی نے کہا کہ اس نے نہ صرف مزدوروں پر انحصار کم کیا ہے بلکہ آپریشنل لاگت میں نمایاں کمی کی ہے اور کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ ڈرونز شدید موسم درپیش ہو نے کے علاوہ کارکنوں کو موسم کی حالات سے قطع نظر اپنے کام انجام دینے کی اجازت دیتے ہیں۔

لی کے تجربات چین میں زراعت سے لے کر بنیادی شہری سہولیات تک مختلف شعبوں میں پھیلے ڈرونز کی وسیع تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں جہاں یہ آلات کارکردگی اور پیداوار بڑھانے کے لیے انقلابی حل فراہم کر رہے ہیں۔

چین میں بنائے گئے ڈرونز معقول قیمت، معیار اور مسلسل تکنیکی ترقی کا امتزاج پیش کرتے ہیں جو انہیں نئے شعبوں میں اختراعی طریقوں سے اپنانے کی جانب مائل کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!