چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر نان نِنگ میں گوانگ شی بین الاقوامی زرعی نمائش 2024 کے دوران نمائش کنندگان لائیو سٹریم کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن پرچون مارکیٹ بن گیا ہے۔ 2024 میں آن لائن پرچون فروخت 155کھرب یوآن (تقریباً 21.6کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
چین کے نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی تھوک اور خوردہ صنعتوں نے مختلف پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل ترقی کی ہے جس نے ملکی طلب کو بڑھانے اور ترقی کے ایک نئے نمونے کی تشکیل کے لئے مضبوط مدد فراہم کی ہے۔
شینگ نے کہا کہ تھوک اور خوردہ صنعتوں کی اضافی قیمت 2024 میں 138کھرب یوآن تک پہنچ گئی، جو جی ڈی پی کا 10.2 فیصد ہے۔ یہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور لاجسٹک اخراجات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
نائب وزیر تجارت نے مزید کہا کہ وزارت متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر معاون پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے، اقدامات پر عملدرآمد اور تھوک اور خوردہ صنعتوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کو تیز کرنے کے لئے کام کرے گی تاکہ قومی معیشت کی گردش کو مزید ہموار کیا جاسکے۔
