اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی اقتصادی فورم کا عالمی چیلنجز اور غیر یقینی سے نمٹنے کے...

عالمی اقتصادی فورم کا عالمی چیلنجز اور غیر یقینی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر زور

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ایک خاتون ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کے لوگو کے سامنے سے گزر رہی ہے-(شِنہوا)

ڈیووس،سوئٹزرلینڈ(شِنہوا)ورلڈ اکنامک فورم(ڈبلیو ای ایف) کا سالانہ اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں عالمی چیلنجز اورغیر یقینی کی فضا میں تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا۔

جاری تنازعات،معاشی عدم استحکام اور ٹیکنالوجی پر مبنی مسلسل ایجادات کے بیچ ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس 2025 نے بات چیت پروان چڑھانے،تعاون کی حوصلہ افزائی اور مشترکہ عالمی چیلنجز کے پائیدار حل کی تلاش کے اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔

ڈبلیو ای ایف کے صدر بورجے برینڈے نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ اس ہفتے کے دوران ہم سب کو احساس ہوا کہ ہم انتہائی سنگین حالات اور غیر یقینی کے وقت میں ڈیووس میں جمع ہوئے ہیں۔سیاسی،جغرافیائی اور معاشی منظر نامے ہمارے پیروں تلے تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے،کاربن کے اخراج میں کمی اور تنازعات کے خاتمے جیسی اہم سیاسی ترجیحات فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔

معاشی جائزہ اجلاس کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ بدلتا ہوا جغرافیائی سیاسی منظرنامہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو نئی شکل دے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ ہم انسانیت کے مستقبل سے تعاون ہٹا دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!