اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننان سٹینڈرڈ تجارت سے چین کی مخصوص صارف منڈی تبدیل

نان سٹینڈرڈ تجارت سے چین کی مخصوص صارف منڈی تبدیل

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع جیانگ بے میں بے کانگ ثقافتی اور تخلیقی بلاک میں مہمان تصاویر بنوا رہے ہیں-(شِنہوا)

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں بند پڑے ہوئے کارخانوں اور گوداموں کو متحرک ثقافتی اور تخلیقی مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔پرانے محلوں کو منفرد بسٹرو اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ نئی شکل میں ڈھال دیا گیا ہے جس سے وہ معروف سیاحتی مقامات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین کی صارفین کی منڈی میں روایتی ڈیپارٹمنٹل سٹوروں سے مختلف نیا کاروباری ماڈل ابھرا ہے جوکھپت کا کلیدی محرک بن رہا ہے۔نان سٹینڈرڈ کامرس کے نام سے یہ ماڈل فن،ثقافت،کھانے اور ڈیزائن کا امتزاج ہے جس سے تجربے کی جامع فضا قائم ہوئی ہے۔

یہ تبدیلیاں ایک وسیع تر رجحان کا حصہ ہیں جہاں دلچسپی پر مبنی ثقافت اور سست رفتار طرز زندگی پر مبنی کاروباری لحاظ سے پیچیدہ مقامات شہری زندگی کی تیز رفتاری سے مختلف نظر آتے ہیں۔شنگھائی کا 1933 میں قائم کیا گیا ہونگ شو فانگ محلہ ایک اور روشن مثال ہے جو نوجوان اور بوڑھے دونوں صارفین کو راغب کرنے والا نیا سنگ میل بن چکا ہے۔

روایتی کاروباری ماڈل جب منڈی میں آنے والے نوجوان صارفین کی ثقافت،فن اور سماجی رابطے کی مانگ مزید پوری نہیں کر پاتے تو وہ بڑے پیمانے پرغیر روایتی کاروباری مقامات کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!