اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع

چین اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع

برطانیہ کے شہر لندن میں الزبتھ ٹاور جسے عام طور پر بگ بن کے نام سے جانا جاتا ہے،کا شام کے وقت ایک خوبصورت منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)حالیہ دنوں میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں چین اور برطانیہ کے درمیان تبادلوں میں تازہ پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔

تعاون کے پلیٹ فارم فعال ہو رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں چین-برطانیہ اقتصادی و تجارتی کانفرنس، ٹیک فورم اور ماحول دوست توانائی فورم کے آغاز کے بعد دونوں فریقوں نے دسمبر 2024 میں شنگھائی میں چین-برطانیہ سرمایہ کاری اور شراکت داری فورم کو 9 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا۔

چین میں برطانوی کاروباری اداروں کے احساسات کے بارے میں برطانوی چیمبر آف کامرس کی  جانب سے شائع ہونے والے  ایک حالیہ سروے میں کہا گیا ہے کہ ان کی سرمایہ کاری مستحکم رہی ہے۔ سروے میں شامل 76 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ چین میں سرمایہ کاری برقرار رکھیں گی یا اسے بڑھائیں گی۔

یہ نئی پیشرفت برطانیہ کے لیبر رہنما لارڈ پیٹر مینڈلسن کے بیانات کی عکاسی کرتی ہے جنہیں امریکہ میں برطانیہ کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے برطانیہ کا پہلے کا تناؤ گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی غلطی تھی جو غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ تھا۔

چین اور برطانیہ دونوں کا تعاون کرنے میں مشترکہ مفاد ہے۔ تعاون کو سیاست زدہ کرنا یا سکیورٹی کے تصور کو حد سے زیادہ بڑھانا دونوں ممالک کی بنیادی معیشت اور ترقی کی ضروریات کے خلاف ہے۔

حقائق اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین اور برطانیہ کی تجارت کئی سالوں سے تقریباً 100 ارب امریکی ڈالر رہی ہے اور ان کے مالی تعاون سے دونوں فریقوں کو طویل عرصے سے فائدہ ہوا ہے۔

آگے چل کر ابھرتی ہوئی صنعتوں میں ترقی کے نئے شعبے سامنے آئیں گے۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں ان کی صف اول کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے  چین اور برطانیہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کرسکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً 2 لاکھ چینی طلبہ برطانیہ میں موجود ہیں جو دونوں ممالک کے لئے اہم انسانی اور فکری سرمائے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ چین اور برطانیہ دونوں ماحول دوست تبدیلی میں سب سے آگے ہیں اور ماحول دوست ترقی کے رجحان میں تیزی کے ساتھ تعاون کے وسیع تر امکانات سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسری طرف 2015 سے اب تک چینی مالیاتی اداروں نے لندن سٹاک ایکسچینج کے ذریعے 12 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے گرین بانڈز اور پائیداری سے منسلک بانڈز جاری کئے ہیں۔

چین- برطانیہ ہائیڈروجن انرجی کوآپریشن فورم کو چین برطانیہ صاف توانائی فورم میں اپ گریڈ کرنا اس کی ایک اور مثال ہے۔ چونکہ برطانوی حکومت 100 فیصد صاف بجلی حاصل کرنے اور 2030 تک پٹرول اور ڈیزل کی نئی کاروں کی فروخت کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔ چین کی ماحول دوست مہارت کا اشتراک ماحول دوست منتقلی کو آسان بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

ممالک تعاون کے ذریعے اپنے مفادات کا بہترین تحفظ اور ترقی کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر چین اور برطانیہ کے لئے سچ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!