ہیڈ لائن:
چین : آتشبازی نےنئے سال کی عالمی تقریبات کی خوشیاں دوچند کر دیں
جھلکیاں:
چین میں آتشبازی نےنئے سال کی عالمی تقریبات کی خوشیاں دوچند کر دی ہیں۔ آخر آتشبازی کی چینی مصنوعات میں وہ کیا خاص بات ہے کہ ان کی عالمی سطح پر مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ آتشبازی کے مختلف مناظر
2۔ آتشبازی اور پٹاخوں کی تیاری کے مختلف مناظر
3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہو یی چوانگ، جنرل منیجر، لیویانگ ہیپی فائر ورکس ایکسپورٹ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی ڈنگ کائی، جنرل منیجر، لیویانگ ڈیچنگ فائر ورکس سیلز کمپنی لمیٹڈ
تفصیلی خبر:
چین کےنئے سال کی حالیہ تقریبات کے دوران چین کی آتشبازی کی مصنوعات کی عالمی سطح پر مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان مصنوعات میں سے بیشتر چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر لیو یانگ میں تیار کی گئی تھیں۔ لیو یانگ کو چین کا ’’آتشبازی کا دارالحکومت‘‘ کہا جاتا ہے۔یہ شہر آتشبازی اور پٹاخے بنانے والی 431 کمپنیوں کا گڑھ ہے۔
چین کا بہار میلہ قریب آتے ہی لیو یانگ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی کمپنیوں کی پیداوار اور ان کے تیار کردہ سامان کی فروخت اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے۔چین میں آتشبازی کے سامان کے معیار اور پائیداری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس بات نےعالمی منڈی میں ان مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھا دیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہو یی چوانگ، جنرل منیجر، لیویانگ ہیپی فائر ورکس ایکسپورٹ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ
’’سال 2024 میں، ہماری برآمدات ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ہمارے کاروبار کا دائرہ حقیقت میں بہت وسیع ہے۔ تاحال ہم نے آتشبازی کے سامان کو 60 سے زائد ممالک اور علاقوں کو برآمد کیا ہے۔ آتشبازی کی مصنوعات میں کارکردگی، معیار اور حفاظتی تقاضوں کی نسبتاً زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لئے ہماری کمپنی اعلیٰ قسم کے معیار، اصول اور حفاظتی اہتمام کے طریقہ کار پر ہمیشہ سے کاربند رہی ہے۔مقامی حکومت اور متعلقہ محکموں نے ہماری کمپنی کے ساتھ نمایاں تعاون کیا ہے۔ خاص طور پر کسٹمز کا محکمہ ہے جس سے ہمارا زیادہ واسطہ رہتا ہے۔ ہماری آتشبازی کی مصنوعات کی برآمد میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے وہ اکثر ہماری ضرورت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی ڈنگ کائی، جنرل منیجر، لیویانگ ڈیچنگ فائر ورکس سیلز کمپنی لمیٹڈ
’’ فی الحال، اپنے اعلیٰ معیار کے باعث ہماری مصنوعات نے ہر جگہ اپنی پہچان بنا لی ہے۔سال 2024 کے آخر تک، ڈاچنگ فائر ورکس نے سیلز آرڈرز کی 80 فیصد تک تکمیل کی شرح حاصل کر لی ہے۔ برآمدی طلب اس سال مئی تک پہلے ہی شیڈول ہو چکی ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ سال 2025 میں ہماری کمپنی اپنے کام کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی۔‘‘
چھانگ شا، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link