اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کےدوران تحقیق و ترقی اخراجات میں تیز رفتار اضافہ

چین میں 2024 کےدوران تحقیق و ترقی اخراجات میں تیز رفتار اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے فویوان میں کرین بیری کے کاشتکاری علاقے میں قائم تحقیق و ترقی مرکز میں تکنیکی ماہرین کرین بیری کی پنیری کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) اخراجات میں گزشتہ برس  تیز رفتار اضافہ برقرار رہا جو ٹیکنالوجی اختراع میں تعاون کی  کوششوں کا نتیجہ ہے۔

قومی ادارہ شماریات   (این بی ایس)نے جمعرات کو بتایا کہ 2024 کے دوران   تحقیق و ترقی پر مجموعی اخراجات   36کھرب یوآن (تقریباً 500 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوگئے جو گزشتہ برس  کی نسبت 8.3 فیصد کا اضافہ ہے ۔ یہ اخراجات 2024 کے دوران چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)کا 2.68 فیصد بنتے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زائد ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان ژانگ چھی لونگ کا کہنا ہے کہ چین کی بہتر پالیسیوں، مختلف نوع کی سرمایہ کاری کے امکانات اور بھرپور کاروباری شرکت نے تحقیق و ترقی اخراجات میں  پائیدار ترقی کو  مضبوط تعاون مہیا کیا۔

ٹیکنالوجی اختراع کی مسلسل کوششوں کی بدولت  تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری میں چین دنیا بھر دوسرے نمبر پر ہے۔

چین کے تحقیق و ترقی پر  2.68 فیصد اخراجات دنیا کے بڑے ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے جو یورپی یونین کے ممالک کی اوسط 2.11 فیصد اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم  (او ای سی ڈی )کے 2.73 فیصد کے قریب ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!