اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ سربراہ کا بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی...

اقوام متحدہ سربراہ کا بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ڈیووس،سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سربراہ نے موسمیاتی بحران اور جغرافیائی سیاسی تقسیم سمیت انسانیت کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کے حوالے سے سختی سے خبردار کیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا ’’مصائب کے پنڈورا بکس‘‘ سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تعاون ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم ہے۔

انہوں نے ہنگامی موسمیاتی صورتحال کی سنگین تصویر کشی کرتے ہوئے زمین سے نکلنے والے ایندھن پر انسانیت کے انحصار کو ’’فرینکنسٹین عفریت‘‘ سے تشبیہ دی جو کسی کو بھی نہیں بخشتا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے  حکومتوں پر زور دیا کہ وہ برازیل میں کوپ 30 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے قبل نئے موسمیاتی لائحہ عمل پیش کر کے اپنے وعدے پورے کریں۔انہوں نے مالیاتی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی میں معاونت کریں۔

گوتریس نے اپنی توجہ مصنوعی ذہانت کی جانب موڑتے ہوئے علاج معالجے،تعلیم اور بحرانوں سے نمٹنے جیسے شعبوں میں اس کی صلاحیت کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے معیشتوں اور محنت کشوں کی منڈیوں میں خلل پیدا کرنے کی اس کی صلاحیت سمیت اس کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!