رفح اور مصر کی سرحد پر امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے منتظر ہیں-(شِنہوا)
قاہرہ(شِنہوا)اتوار کے روز سرحد کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے اب تک رفح بارڈر کے ذریعے انسانی امداد کے ایک ہزار 114 ٹرک غزہ کی پٹی میں بھیجے جاچکے ہیں۔
مصر کے القاہرہ نیوز ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے چوتھے روز انسانی امداد کے 174 ٹرکوں کا ایک قافلہ رفح بارڈر کے راستے غزہ کی پٹی میں بھیجا گیا۔
رفح بارڈر غزہ میں عالمی امداد کی ترسیل کے لئے ایک اہم داخلی راستہ ہے۔ اسرائیل نے مئی 2024 سے اس سرحد کے فلسطینی حصے پر کنٹرول حاصل کررکھا ہے۔ جنگ بندی کی شرائط کے تحت اب اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
مصری سکیورٹی ذرائع اور مصری ہلال احمر کے ایک اور عہدیدار نے شِنہوا کو بتایا کہ مصر نے سرحد کے اطراف میں فلسطینی شہروں کی طرف جانے والی سڑکوں کی بحالی کے لئے درجنوں بھاری مشینیں بھیجی ہیں تاکہ امدادی ٹرکوں کی ترسیل اور غزہ میں زخمی فلسطینیوں کے علاج میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
