اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدی ہیگ کی مصروف ترین ریلوے لائن پر نمائشی ٹرام کے ذریعے...

دی ہیگ کی مصروف ترین ریلوے لائن پر نمائشی ٹرام کے ذریعے نئے چینی سال کا جشن

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ کے وسط میں نئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے سجائی گئی ٹرام کا منظر۔(شِنہوا)

دی ہیگ(شِنہوا)نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں مصروف ترین شہری ٹرام لائن پر 2025 کے نئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے سجائی گئی ٹرام کا  آغاز ہوگیا ہے  جس سے مقامی رہائشیوں میں موسم بہار کے تہوار کا جذبہ بیدار ہوا۔

چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کی تھیم پر مبنی یہ ٹرام دی ہیگ کی ٹرام لائن ون پر چلتی ہے۔ اس کے فرنٹ پر "ہیلو، چائنہ” کا پیغام دکھایا گیا ہے جبکہ اس پر سرخ رنگ کیاگیا ہے جو خوشگوار کارٹون سانپ کے ڈیزائن اور جملے "سانپ کا سال مبارک ” سے سجا ہوا ہے۔

لائن ون دارالحکومت کی سب سے لمبی شہری ٹرام لائن شیوننجن ساحل سے دی ہیگ کے شہر کے مرکز سے تاریخی شہر ڈیلفٹ تک 24 کلومیٹر پر محیط ہے، جس پر روزانہ تقریباً 30ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

فیسٹول ٹرام 20 فروری تک جاری رہے گی، جس میں ہزاروں مسافروں کو چینی ثقافت اور نئے  قمری سال سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملےگا۔

یہ خصوصی ٹرام نیدرلینڈز بھر میں "نیاچینی سال مبارک ” کی تقریبات کا آغاز بھی کرتی ہے، جس میں متعدد تقریبات شامل ہیں۔ ان میں روٹرڈیم میں چینی برادری کی جانب سے منعقد ہونے والا سالانہ بہار میلہ دی ہیگ کے آئس رنک میں شیروں کے رقص کی تقریب، ایمسٹرڈیم میں نئے سال کی موسیقی کاپروگرام، کاغذ پر مبنی آرٹ کی تنصیب اور روٹرڈیم میں ہاتھ سے پینٹ کی جانے والی ورکشاپس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  نیدرلینڈز میں چینی طلبہ کی قیادت میں بہار میلے کا اہتمام کیا جائےگا۔

چینی قمری کیلنڈر کے مطابق اس سال 29 جنوری کو موسم بہار کا تہوار منایا جاتا ہے جو سانپ کے سال کے آغاز کی علامت ہے۔ روایتی چینی ثقافت میں سانپ چستی ، حکمت اور زندگی کی علامت ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!