اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران اندرون ملک اور سرحد پار سفر میں...

چین میں 2024 کے دوران اندرون ملک اور سرحد پار سفر میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ مغربی ریلوے اسٹیشن پرموسم بہار تہوار سفر کے لئے بیجنگ سے روانہ ہونے والی ٹرین ’’ کے 4159‘‘ کی منتظر ایک بچی اپنی والدہ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت ثقافت و سیاحت نے کہا ہے کہ چین میں 2024 کے دوران  مقامی سفر کے ریکارڈ 5.615 ارب دورے ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.8 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت نے  بدھ کے روز بتایا کہ  مقامی سفر کرنے والے مسافروں نے سال کے دوران 57.5 کھرب یوآن  سے زائد یوآن (تقریباً 790 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو 2023 سے 17.1 فیصد اضافہ ہے۔

چینی اکیڈمی برائے میکرو اقتصادی تحقیق کے ایک محقق لو وے نے کہا کہ ہوائی اڈوں والے کم ترقی یافتہ  علاقے چینی مسافروں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

مختلف علاقوں میں بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی  اور کم معروف مقامات کو زیادہ قابل رسائی بنانے  سے پرسکون مقامات کے سفر نے زور پکڑا ہے جومنفرد تجربات کی تلاش میں نکلنے والے مسافروں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔

مقامی سفری مارکیٹ کی ہلچل سے بڑھ کر گزشتہ سال بین الاقوامی سفر میں بھی بڑھا جس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سیاحت دونوں میں اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!