اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور بھارت کو ترقی اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،...

چین اور بھارت کو ترقی اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، ترجمان

چین کے صدرشی جن پھنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی برکس 2024 اجلاس کے موقع پرلی گئی تصویر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ 2 بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی حیثیت سے چین اور بھارت کو ترقی اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور دوطرفہ تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی حالیہ تقریر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت اور چین کے تعلقات دونوں ممالک کی ترقی کے امکانات اور عالمی نظام سے اہم طور پر وابستہ ہیں اور بھارت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو طویل مدتی نکتہ نظر سے دیکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ 2 قدیم تہذیبوں کو بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے طور پر ترقی اور تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کے تحت حقیقی کثیرجہتی پر عمل کرنا چاہئے، مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنی چاہئے، عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ اور فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!