اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2024 کے دوران دنیا کی 10بڑی سائنسی و ٹیکنالوجی کامیابیوں...

چین نے 2024 کے دوران دنیا کی 10بڑی سائنسی و ٹیکنالوجی کامیابیوں کا اعلان کردیا

چین نے اسٹیم سیل ڈیٹا کے لئے دنیا کا پہلا بین الاقوامی معیار شائع کر دیا۔(شِنہوا)

نان جنگ (شِنہوا) چینی اکیڈمی برائے سائنس (سی اے ایس) اور چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ(سی اے ای) نے  2024 کے دوران حاصل ہونے والے  دنیا کی 10 بڑی  سائنس و ٹیکنالوجی کامیابیوں کا اعلان  کیا جن میں  انسانی دماغی ٹشو کے افعال کی  3  ڈی پرنٹنگ، دماغ کو پڑھنے والا ایک 2 لسانی آلہ اور انسانی نظر بحال کرنے کے لئے اسٹیم سیل تھراپی شامل ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ کے نائب صدر وانگ چھن نے بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے صدرمقام نان جنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دنیا کی 10 بڑی سائنس و ٹیکنالوجی  کامیابیاں کی فہرست پیش کی۔اسے سائنس اور انجینئرنگ کے  شعبے میں ملک کے اعلیٰ  قومی تعلیمی اعزازات حاصل کرنے والے  چینی اکیڈمی برائےسائنس  اور چینی اکیڈمی برائے انجینئرنگ کے  تعلیمی ماہرین نے تیار کیا ہے۔

10بڑی کامیابیوں میں انسانی دماغی ٹشو کے افعال کی  3  ڈی پرنٹنگ، درستگی کا سنگ میل حاصل کرنے والی   گوگل  کی نئی کوانٹم چپ اور کائناتی نقشے کی پہلی تصویر حاصل کرنے والی یوکلڈ اسپیس دوربین شامل ہیں۔

فہرست میں سب سے بڑا دماغی جین ریگولیٹری نیٹ ورک اٹلس ،سرطان  کے خلیوں کا ایک انتہائی درست 3ڈی اٹلس، پہلا دماغ کو پڑھنے والا ایک 2 لسانی آلہ شامل ہے جو بولنےمیں مشکلات کے شکار افراد کو دوبارہ بولنے کے قابل بناتا ہے۔اس کے ساتھ اسپیس ایکس کے اسٹارشپ کی 5ویں آزمائشی پرواز شامل ہے جس نے اپنے پہلے مرحلے کے راکٹ کو کامیابی سے بحال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!